انتظاماتِ علم (Knowledge managements) کی تدوین کا تحقیقی شعبہ
الف۔ مشن
انتظامات علم کی تدوین کے تحقیقاتی شعبے کا مشن اسلامی علوم کے لئے اصطلاح ناموں (Thesaurus) اور لغت ناموں کی تیاری اور علوم اسلامی کی صحیح اور دقیق معلومات کی ذخیرہ سازی اور بازیابی کی غرض سے جدید معلوماتی نظامات کی تدوین اور مقامیانے کا اہتمام کرنا ہے۔ 

ب۔ فرائض
 1۔ علوم اسلامی کی درجہ بندی کی غرض سے علوم اسلامی کے اصطلاح ناموں کی تدوین اور زمانۂ حال کے مطابق بنانا۔
 2۔ اسلامی علوم کی وجود شناسی (Ontology) کی تدوین۔ 
 3۔ علوم اسلامی کے اصطلاح نامے پر منطبق لغت ناموں کی تدوین۔
 4۔ علوم اسلامی کی معلومات کی ذخیرہ سازی اور بازیابی کے نظامات کی تیاری۔ 
 5۔ دوسرے مراکز کی معلوماتی ویب گاہوں کی پشت پناہی۔ 

ج۔ طویل المدت مقاصد (پانچ سالہ)
1۔ عام فوجداری قوانین، ادیان و مذاہب نیز کلام جدید (New Theology) اور ادیان کے اصطلاح ناموں کے ارتقاء اور تکمیل کے لئے تحقیق
2۔ کلام اسلامی، منطق اور کلام جدید کے لغت ناموں کی تیاری کے سلسلے میں تحقیق
3۔ علومی اسلامی کے علم الوجود (Antolgy) کی تدوین کے منصوبے پر عمل درآمد (مرحلۂ اول) 
4۔ اسلامی کلام کے میدان میں علم پیمائی (Scientometrics) کی بنیاد پر تحقیق

د۔ قلیل المدت مقاصد (دو سالہ)
1۔ عام فوجداری قوانین، ادیان و مذاہب کے اصطلاح ناموں کے ارتقاء اور تکمیل کے لئے تحقیق
2۔ کلام اسلامی اور منطق کے لغت ناموں کی تکمیل کے سلسلے میں تحقیق کا منصوبہ
3۔ علوم اسلامی کی علم الوجود کی تیاری کا منصوبہ (پہلے مرحلے کا ابتدائی قدم) 

ہ۔ پروگرامات
۔ اصل اہتمام منطق کا لغت نامہ، کلام قدیم کا لغت نامہ اور فلسفۂ اسلامی کا لغت نامہ (بعنوان پہلا ایڈیشن) تیار کرنے پر مرکوز ہے
۔ فہرست شدہ کاوشوں میں الفاظ اور اصطلاحات کی تجویز دینا
۔ باصلاحیت افرادی قوت کی شناخت اور خدمات حاصل کرنا
۔ معلومات اور علوم کے فروغ کے شعبے کی مدد سے علوم اسلامی کی انتظامی بیس کے مسائل و مشکلات کو دور کرنا
۔ مسائل کو بنیاد بنانے کے سلسلے میں مجوزہ بنیادی پروگراموں کی انجام دہی کا اہتمام
 
منبع: اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی
کلمات کليدي
انتظاماتِ علم کی تدوین کا تحقیقی شعبہ
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID