شعبہ حکمت اور کلام جدید

صوبہ "خراسان رضوی" کے دفتر تبلیغات اسلامی نے سنہ 2005ع‍ میں "حکمت و کلام جدید" کے عنوان سے ایک شعبے کی بنیاد رکھی جو اس وقت شعبہ "حکمت (فلسفہ) و کلام جدید" کے عنوان سے (تمدنی اسلام کے تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے چار بنیادی شعبوں میں سے) باضابطہ طور پر معرض وجود میں آیا ہے۔ اس شعبے نے اس پس منظر کے ساتھ 50 سے زائد فلاسفہ اور حکماء کی خدمات حاصل کرکے متعدد منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے اور کتب، مقالات، یادناموں اور شاندار اجلاسوں اور نشستوں کا اہتمام کیا ہے جن میں حوزات علمیہ اور جامعات کے ممتاز اساتذہ نے شرکت کی ہے۔ شعبہ حکمت و کلام جدید نے دفتر تبلیغات اسلامی کے قدیم ترین تحقیقی شعبے کے طور پر، مقررہ اہداف کے حصول کی غرض سے، ذیل کے اہداف و مقاصد کو مرتب کرکے ان ہی کی بنیاد پر اپنے پروگراموں پر عمل درآمد کیا ہے: 


مشن: 
معاشرے کے روزمرہ کے مسائل کے حل کی ضروریات کے تناسب سے فلسفی اور کلامی افکار کی نشر و اشاعت

شعبے کے مقاصد:
1۔ فلسفہ اور کلام کے علوم کے میدان میں دینی افکار کو فروغ دینا اور گہرائی بخشنا؛
2۔ دینی عقائد کی تشریح اور ان کا دفاع؛
3۔ اسلامی نظام کی فلسفی ـ کلامی بنیادوں کو تقویت پہنچانا؛ 

پالیسیاں:
1۔ عصر حاضر کے انسان کے مسائل کا جواب دینے کی غرض سے فلسفہ اسلامی کے مطالعے کی تجدید اور تعمیر نو؛
2۔ عالم اسلام میں مذہبی منورالفکر دانشور حلقوں کا تجزیہ؛
3۔ روایت پسندی اور جدیدیت کے تقابل کی تشریح؛
4۔ معاصر دنیا میں دین کی بحالی اور احیاء کے راستوں کی شناخت؛
5۔ جدید کلامی پیچیدگیوں کے حل کے مقصد سے اسلام کی فلسفی ـ کلامی روایت کی بحالی۔ 
 
منبع: اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID