شعبۂ دانشنامۂ اہل بیت علیہم السلام 
دانشنامۂ اہل بیت(ع) (دائرۃ المعارفِ اہل بیت(ع) یا اہل بیت(ع) انسائیکلوپیڈیا) چودہ معصومین علیہم السلام پر مرکوز باضابطہ اور علمی معلومات کے مجموعے پر مشتمل ہوتا ہے؛ اسی بنا پر اہل بیت(ع) سے منسلک شخصیات، خاندانوں، شہروں، مقامات، کلامی، قرآنی ، سیاسی، سماجی، فقہی اور اخلاقی مفاہیم اور موضوعات کے 1332 مداخل کو اس مجموعے میں سمویا جائے گا۔ 

مقاصد: 
1اہل بیت علیہم السلام کا عالمانہ دفاع کرنے کی غرض سے ان کی تعالیم اور شخصیت کی متحرک (Dynamic) اور مستند تشریح؛ 
2عصری تقاضوں اور ضروریات کی بنا پر تعلیمات اہل بیت(ع) کی ترتیبِ نو؛ 
3تعلیمات اہل بیت(ع) کا فروغ اور تقویت؛ 
4 تعلیمات اہل بیت(ع) سے جہل و خرافات کے غبار کا ازالہ کرنا؛
5سائنس میں اہل بیت(ع) کے کردار کی تشریح؛
6اہل بیت(ع) کی سیرت و تعلیمات کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے سوالات اور شبہات کا ضابطہ مند اور علمی جواب دینا؛
7اہل بیت(ع) کی سیرت و تعلیمات کی شناخت کی تجدید؛
8اہل بیت(ع) کی علمی میراث اور ان سے متعلق آثار و تالیفات کی شناخت۔ 


فرائض
دانشنامۂ اہل بیت علیہم السلام کی تالیف اور محققانہ اور باضابطہ معلومات تک محققین کی مناسب رسائی کے لئے مناسب ماحول بنانا۔ 
کلمات کليدي
شعبۂ دانشنامۂ اہل بیت علیہم السلام, دانشنامۂ اہل بیت علیہم السلام
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID