شعبہ تفسیر قرآن 
بنیادی مشن: 
عمر اور تعلیم کی مختلف سطوح کے لئے ترتیبی اور موضوعی شکل میں گوناگوں تفاسیر قرآن کی تدوین اور فراہمی، مختلف مسائل اور موضوعات میں قرآنی نقطہ ہائے نظر کی فراہمی، مختلف اسالیب میں سلیس اور دلکش انداز سے قرآنی تراجم کی تدوین اور فراہمی، قرآن کریم کی تفسیر اور ترجمے کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں متون کی تدوین اور فراہمی، تفسیر اور ترجمے کے علمی مبادی اور اصولوں کے سلسلے میں تخصصی مطالعات (Specialized studies) انجام دینا، دلکش سانچوں میں معتبر شیعہ تفاسیر کی دوبارہ اشاعت، تفسیر اور تراجم کے حوالے سے فعال مراکز اور انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ فعال رابطے قائم کرنا، باصلاحیت محققین کا سراغ لگا کر ان کی خدمات حاصل کرنا، تفاسیر اور تراجم میں موجود نقائص کو شناخت کرنا، علمی نشستیں منعقد کرنا۔

مقاصد: 
- معاصر معاشرے کی ضروریات اور موضوعات و مسائل کے بارے میں قرآن کی نظر کشف کرنا؛
- قرآنی نظام سازی کے مطالعات کو ضابطہ مند کرنے کی غرض سے قرآن کے موضوعاتی تعلق اور موضوعات کی ساخت کو کشف کرنا؛ 
- مختلف مسائل اور موضوعات کے سلسلے میں قرآن کے نقطہ ہائے نظر کو استخراج کرکے پیش کرنا؛ 
- مختلف معاشرتی طبقات کے لئے قرآن کریم کی ترتیبی اور موضوعی تفسیر و ترجمے کی ضروریات کو پورا کرنا؛ 
- قرآن کی تفسیر اور ترجمے کے سلسلے میں تعلیمی مراکز کی ضروریات کو پورا کرنا؛ 
- قرآنی معارف و تعلیمات کو تعلیمی متون کے سانچے میں فروغ دینا؛ 
- ضرورتوں اور نئے احتیاجات کی بنیاد پر بعض تفاسیر کی دوبارہ اشاعت؛ 
- تفسیر اور ترجمے کے موجودہ ورثے کو ارتقاء دینا؛
- ترتیبی تقسیر، اخلاقیات، سماجیات، سیاسیات اور عرفان جیسے مختلف شعبوں میں فکر کی پیداکاری (Production of thought)۔

فرائض: 
- شعبے کی تحقیقی سرگرمیوں کی غرض سے طویل المدت، قلیل المدت اور علمیاتی مقاصد اور پروگراموں کی تدوین؛ 
- گروپ کی سرگرمیوں کو بہتر اور حالات حاضرہ کے مطابق بنانے کے لئے پالیسی تجاویز کی فراہمی؛
- ہم مقصد مراکز کی شناخت کرنا اور ان کے ساتھ فعال اور مؤثر رابطہ قائم کرنا اور ان کے تجربات اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا؛
- شعبے کے مقاصد کے حصول کے مقصد سے تفسیر، ترجمے اور نصابی متون کی تدوین جیسے شعبوں کے محققین کو تلاش کرنا اور ان کی خدمات حاصل کرنا؛ 
- ترتیبی اور موضوعی تفسیر و ترجمے کے سلسلے میں تحقیق اور تحقیقاتی منصوبوں کا نفاذ؛ 
- موجودہ مسائل اور نقائص کی شناخت اور معاصر معاشرے کی ضروریات سے ہمآہنگ تفاسیر اور تراجم کی تدوین؛
- تفسیر، ترجمے اور نصابی متون کے سلسلے میں تخصصی نشستوں اور تنقید اور جائزہ مجالس کا انعقاد؛
- تفسیری کاوشوں، تراجم، نصابی متون اور شعبے کے جاری پروگراموں کی قدر پیمائی (Evaluation)؛ 
- نصابی و تعلیمی متون کی تدوین کے مقصد سے مخاطَبین کے احتیاجات کے تناسب سے تعلیمی مقاصد کی باریک بینانہ شناخت؛ 
- ترجمے کے اصول متعین کرنا اور قرآنی تراجم کی درجہ بندی کے لئے معیارات اور نمونے پیش کرنا؛ 
- شعبے کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ مرتب کرکے اعلی عہدیداروں کو فراہم کرنا؛ 
- تفسیر قرآن اور تراجم کے مآخذ اور موضوعات کو شناخت اور جمع کرنا اور ان کی طبقہ بندی کرنا؛ 
- کتب، مقالات اور تحقیقی مقالات اور علمی رسائل کی تالیف کے لئے موضوعات اور مسائل کی تجویز دینا؛ 
- قرآنی کتب، مقالات اور علمی رسائل (Theses) کے مؤلفین و مصنفین کو مشاورتی خدمات فراہم کرنا۔ 
 
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID